کراچی: سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس جو تھا وہ بھی چھن رہا ہے، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں دستخط شدہ دستاویزات جمع کرائیں لیکن کہتے ہیں ڈکلیئریشن جمع کرایا گیا اس کا مجھے پتہ نہیں ہے۔
عمران خان کا 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ
ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیرسعید غنی نے 5 اگست کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے غیر ملکیوں اور کمپنیوں سے بھی فنڈز لیے ہیں، عارف نقوی کو جب لندن میں پکڑا گیا توعمران خان کا نام بطورریفرنس لکھوایا گیا، عارف نقوی نے لندن میں گرفتاری کے وقت عمران خان کا ٹیلیفون نمبردیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس 8 سال تک چلا، پی ٹی آئی پر 351 کمپنیوں سے فنڈز لینے کا جرم ثابت ہو گیا، فارن فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن نے 2013 تک کے اکاؤنٹس کا فیصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر عمران خان کے خلاف فیصلہ آیا۔
ابراج گروپ کے بانی لندن میں گرفتار
سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سابق چیئرمین نیب کو ویڈیوزکے ذریعے جکڑے رکھا، سابق چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئےترمیم کی گئی، سابق چیئرمین نیب کو قانون میں ترمیم کر کے تاحیات چیئرمین نیب بنا دیا۔
برطانوی عدالت: ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ
ہم نیوز کے مطابق سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی، بھارت نے 370 اور 35 اے میں تبدیلی کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پامال کیا، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر موجود قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔