ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے سربراہ پاک فضائیہ نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے، جس میں مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے خلاف جاری بھارتی غیرقانونی اقدامات کے خلاف عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
ہر کشمیری کی شہادت اور ہر گھر کی تباہی سے کشمیریوں کے بھارتی قبضے سے آزادی کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔ ہم ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کی حقیقی جدوجہد آزادی میں انکے ساتھ کھڑے رہیں گے۔