افغانستان میں کوریج کے لئے گئے پاکستانی صحافی انس ملک سے رابطہ ہوگیا۔ پاکستانی سفیر منصور احمد خان کا کہنا ہے کہ انس ملک سے فون پربات ہوئی ہے، وہ کابل میں موجود ہیں۔
انس ملک کے بارے میں اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وہ لاپتہ ہوگئے ہیں، دفتر خارجہ نے صحافی کی گمشدگی پرافغان حکام سے رابطہ کیا تھا۔ انس ملک گزشتہ روز کابل میں ہوٹل سے باہر گئے لیکن واپس نہیں لوٹے، وہ 2 روز قبل افغانستان پہنچے تھے، انس ملک بھارتی نشریاتی ادارے کے ساتھ منسلک ہیں۔