اوپیک پلس کا تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک لاکھ بیرل کے معمولی اضافے پر اتفاق

فوٹو: فائل


اوپیک پلس نے تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک لاکھ بیرل کے اضافے پر اتفاق کرلیا ہے۔

تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک لاکھ بیرل کا اضافہ کررہی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق اوپیک پلس نے  کہاہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کے پاس خام تیل کی پیداوار میں زیادہ اضافے کی گنجائش نہیں ہے۔

اوپیکس پلس کے فیصلے کے مطابق 23 ممالک پر مشتمل  تنظیم اگلے ماہ تک خام تیل کی روزانہ پیدوار سات لاکھ 48 ہزار بیرل تک بڑھائے گی۔

تجزیہ کاروں نے اس معمولی اضافے کو امریکی صدر جوبائیڈن کے لیے مایوس کن قرار دیا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کے دورے پر سعودی قیادت سے تیل کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے  کے لیے پیداوار بڑھانے  کا مطالبہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں