امریکا نےسعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو میزائل شکن جدید فضائی دفاعی نظام فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو 3.05 ارب ڈالرمالیت کے 300 پیٹریاٹ میزائل جب کہ متحدہ عرب امارات کو 2.25 ارب ڈالرمالیت کے ایک اور معاہدے کے تحت 96 ٹرمینل ہائی آلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) میزائل گولے فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
نیٹو کی جانب سے آج یوکرین کیلئے فضائی دفاعی نظام کا اعلان کیے جانے کا امکان
پینٹاگون نے کہا کہ یہ مجوزہ فروخت ایک شراکت دارملک کی سلامتی کو بہتربنائے گی اورامریکا کے خارجہ پالیسی کے اہداف اورقومی سلامتی کے مقاصد ممدومعاون ثابت ہوگی کیونکہ یہ ملک خطۂ خلیج میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کی ایک طاقت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فروخت سے سعودی عرب کی موجودہ اورمستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں بہتری آئے گی۔