پاکستانی رائیڈر نے اپنی نیکی سے دبئی کے ولی عہد متاثر شیخ حمدان بن محمد کا دل جیت لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ستائیس سالہ عبدالغفور آرڈر پرکھانا پہنچانے جا رہے تھے کہ ان کی نظر سڑک کے درمیان گری دو اینٹوں پرپڑی جو بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھیں۔ عبدالغفور نے اینٹوں کو سڑک سے ہٹایا اور روانہ ہوگئے۔
پاکستانی رائیڈر کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان نے عبدالغفور کو فون کیا اور ان کی لوگوں کو پریشانی سے بچانے کے لئے کئے گئے عمل کی تعریف کی۔
شیخ حمدان نے عبدالغفور کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شئیر کی۔ دبئی کے ولی عہد جلد عبدالغفور سے ملاقات کریں گے۔
An act of goodness in Dubai to be praised. Can someone point me to this man? pic.twitter.com/clEIWQQe3A
— Hamdan bin Mohammed (@HamdanMohammed) July 31, 2022