پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا لہذا کل 30 ذی الحجہ ہو گی جب کہ یوم عاشور 9 اگست کو ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبران، محکمہ موسمیات اور دیگر معاون اداروں کے ذمے داران بھی شریک ہوئے۔
این سی او سی نے محرم الحرام کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں
دوسری جانب رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں ہوئے، وزارت مذہبی امور کے دفتر میں بھی زونل کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد الخبیر آذاد نے کہا کہ محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا۔ ملک کے کسی بھی علاقےسے شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔