سپریم کورٹ کےا ختیارات کو بڑھایا جا سکتا ہے گھٹایا نہیں جا سکتا،شیخ رشید

پنجاب میں 22 کو حکومت بنائیں گے، پی ٹی آئی الیکشن کی تیاری کریگی، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کےا ختیارات کو بڑھایا جا سکتا ہے گھٹایا نہیں جا سکتا۔‏پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا۔

شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کی جانب سے سپریم کورٹ پر کی جانے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی خودمختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے۔سپریم کورٹ کےاختیارات کو بڑھایا جا سکتا ہے گھٹایا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے مریم نواز کی ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو قاتل عدلیہ کہا گیا۔سپریم کورٹ کو جیب کی گھڑی ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جاسکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈالر 250 کا ہو گیا  اور 7 ارب ڈالر کے ذخائر کم ہو گئے ۔‏پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا۔ اب نیب کی من پسند ترمیم بھی ختم ہو گی اور اوورسیز کو ووٹ کا حق بھی ملے گا۔ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف ملے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ نہ من پسند قانون سازی ہوگی نہ نواز شریف آئے گا۔ ملکی اثاثے بیچنے سے پہلے ہی انکا کھیل ختم ہو جائے گا۔اکتوبر یا نومبر میں الیکشن ہوں گے۔


متعلقہ خبریں