راولپنڈی میں شدید بارشوں کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ نالہ لائی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی۔
راولپنڈی میں مسلسل اورموسلادھار بارش سے نشیبی علاقے ڈوب گئے۔ برساتی پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ ڈھوک سیدان، ڈھوک کالاخان، جان کالونی سمیت متعدد علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔
کالج روڈ سمیت راولپنڈی کے تجارتی مراکز پانی میں ڈوب گئے۔ راجہ بازار، موتی بازار، موچی بازار میں سینکڑوں دکانوں میں پانی داخل ہو گیا۔
بازاروں کے سیلابی پانی میں متعدد تاجر پھنس گئے۔ تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا۔ جامع مسجد روڈ،سٹی صدر روڈ اور موچی بازار میں کئی کاریں پانی میں ڈوب گئیں۔
گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کا لیول 15 فٹ سے اوپر ہو گیا۔ ریسکیو راولپنڈی نے ایمرجنسی سائرن بجا دیے۔ انتظامیہ نے فوج کو طلب کر لیا۔
نشیبی علاقوں اور گوالمنڈی کے علاقوں میں ریسکیو اہلکار نے آگاہی پیغام دینا شروع کر دیے۔