ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ، لانس نائیک شہید


راولپنڈی: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے جوان نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

شمالی وزیرستان میں آپریشن، فائرنگ کا تبادلہ،6 دہشتگرد مارے گئے، ایک جوان شہید

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپ کے دوران ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک مجیب الرحمان شہید ہو گئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کا مؤثر انداز میں جواب دیا ہے۔

دہشت گردوں نے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو شہید کردیا، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔


متعلقہ خبریں