پنجاب کابینہ کا آج حلف اٹھانے کا امکان


لاہور:پنجاب کی 40 رکنی کابینہ کی جانب سے آج حلف اٹھئے جانے  کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق 40 کے قریب صوبائی وزرا آج حلف اٹھائیں گے۔حلف اٹھانے کا وقت 6بجے رکھا گیا ہے۔کابینہ ارکان سے حلف گورنر ہاؤس میں لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ  22 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری  نے حمزہ شہبازکو وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں کامیاب قرار دیا تھا۔ گزشتہ روز حمزہ شہباز نے دوسری بار وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ق کےاراکین نے وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں چودھری پرویز الہیٰ کو ووٹ دیا تھا۔ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت کے خط کو بنیاد بنا کر ان کی پارٹی کے 10 ارکان اسمبلی کے ووٹ مسترد کردیے تھے۔

چودھری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر  رکھا ہے جس پر گزشتہ روز سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کو پیر تک ٹرسٹی وزیراعلیٰ کے طور پر کام کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔


متعلقہ خبریں