طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، وزیراعظم کی متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

شہباز شریف نے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر این ڈی ایم کو صوبائی حکومتوں اور اداروں کی بھرپور معاونت کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نشیبی علاقوں کے عوام کی جان اور مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ کو پیغام دیا کہ مشکل صورتحال میں سندھ حکومت کو وفاق ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کسی کو بھی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے، مریم اورنگزیب

انہوں نے ہدایت دی کہ نشیبی منتخب نمائندے متعلقہ اداروں کے ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کی مؤثر نگرانی کریں۔

واضح رہے کہ کراچی میں تیز بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خطرہ بتایا جارہا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں چند گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے جبکہ تیز بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں