ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ ماورائے آئین ہے، فواد چودھری

ن لیگ سیاست کریگی اور کیا کریگی اب؟ پی ڈی ایم والے بچوں کی طرح رو رہے ہیں، فواد چودھری

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ کا آج کا فیصلہ پارٹیوں میں جمہوریت کو مضبوط کرے گا۔لجب آپ اپنی پارلیمانی پارٹی کو  مضبوط کریں گے تو ہی جمہوریت آئے گی۔پرویز الہٰی قانونی طور پر وزیر اعلیٰ منتخب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک بھر کے سینئر وکلا کا اتفاق ہے کہ اسپیکر کی رولنگ ماورائے آئین ہے۔جس جلدی میں حلف لیا گیا اندازہ ہوتا ہے کہ خود حمزہ کو بھی رولنگ کے غلط ہونے کا یقین ہے۔الیکشن کمیشن نے 2بجکر 50 منٹ پر نوٹیفکیشن نکالا۔پہلے رات 11 یا 12 بجے حلف لے رہے تھے۔حمزہ صبح 7 بجے حلف لینے گیا،ایسے حلف نہیں ہوتے، عوام کو بے وقوف نہ بنائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے ہماری سیاسی اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ۔سالک اور طارق چیمہ کونسلر بھی الیکٹ نہیں ہوسکتے تھےسارے لوٹے اکٹھے ہوگئے ، سالک اور طارق چیمہ نے چودھری شجاعت کو یرغمال بنایا۔

انہوں نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت بیمار ہیں، خط بھی صرف ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی جیب سے نکلا ہے۔ڈپٹی اسپیکر کے خلاف بھی عدالت جارہے ہیں ، ہم نے کہاتھا غیر جانبدار بندہ لگائیں۔ڈپٹی اسپیکر کے جانبدار ہونے سے متعلق ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے۔ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے توقع کے عین مطابق حرکت کی۔

ان کا کہنا  ہے کہ گزشتہ رات ایک گھنٹے کی کال پر پورا پاکستان باہر آیا۔ہمیں لوگوں پر کنٹرول حاصل نہیں رہے گا، پورا پاکستان احتجاج کے لیے تیار ہے۔مزید پاکستان کے ساتھ کھلواڑ مت کریں،انتخابات کی تاریخ دیں۔پاکستان کے لیے نوٹوں کی گڈیوں والوں سے جان چھڑانا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع ہے ، اگر نہیں ہوتا پھر دیکھیں گے۔ہم کہہ رہے ہیں، عوام کو فیصلہ کرنے دیں، اس کا احترام بھی ہونا چاہیے۔آصف زرداری کی سیاست کو پاکستان بھر میں نفرت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ معیشت کوناقابل تلافی نقصان پہنچ چکاہے، پاکستان دیوالیہ ہونےکےقریب آچکاہے۔ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی نےعوام کےمینڈیٹ پرڈاکہ ڈالا۔ملک سیاسی عدم استحکام کاشکار اوردیوالیہ پن صرف معیشت کانہیں سیاست کابھی ہے۔


متعلقہ خبریں