لاہور: پنجاب اسمبلی اجلاس میں تاخیر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں غیر ضروری تاخیر سپریم کورٹ کے واضح احکامات کی خلاف ورزی ہے اور وکلا کو توہین عدالت کی کاروائی کے لیے کہہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کرے گی۔
صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں غیر ضروری تاخیر سپریم کورٹ کے واضع احکامات کی خلاف ورزی ہے، وکلاء کو توہین عدالت کی کاروائ کے لئے کہ دیا ہے، اب سے کچھ دیر بعد ڈپٹی اسپیکر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی جارہی ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 22, 2022