ہم بینکوں سے کہیں گے وہ شرح سود کو کم کریں، مفتاح اسماعیل


اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم بینکوں سے کہیں گے وہ شرح سود کو کم کریں۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اسٹیٹ بینک میں ابھی میٹنگ ہوئی ہے، حکومت ان تمام لوگوں کے لیے میرا پاکستان میرا گھر ہاؤسنگ لون اسکیم جاری رکھے گی جن کی قرض کی درخواستیں منظور ہو چکی ہیں اور جنہوں نے بیعانہ ادا کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بینکوں سے بھی کہیں گے کہ وہ شرح سود کو کم کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسکیم کو سستا اور زیادہ وسیع بنانے کے لیے تشکیل کے عمل میں ہیں۔ نظر ثانی شدہ اسکیم کو جلد ہی متعارف کرایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں