وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام جھوٹوں کی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں۔
وفاقی وزیر نے ٹوئٹ کی کہ عمران خان کا انتخابی فریم ورک 2018، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور ڈسکہ الیکشن میں نظر آ گیا تھا، عمران خان ملک میں سیاسی عدم استحکام کے ذریعے معاشی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، پاکستان اور عوام مافیاز اور کارٹلز کی چوریوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، تین اپریل کو عمران خان اقتدار سے الگ ہو چکے ہیں، گالی اور دھمکی کے دن گزر گئے، آرام کریں اور کام کرنے دیں۔
پاکستان کے عوام چور منافق اور جھوٹوں کی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں عمران خان کا انتخابی فریم ورک 2018, ، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان، سینٹ اور ڈسکہ الیکشن میں نظر آ گیا تھاچار سال انتخابی فریم کہاں تھا؟
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 22, 2022