پنجاب میں اب تک کون کون سی شخصیات وزیر اعلی رہیں اور ان کا تعلق کس جماعت سے تھا؟
پنجاب کے پہلے وزیراعلیٰ افتخار حسین خان ممدوٹ تھے جو اگست انیس سو سینتالیس سے جنوری انیس سو انچاس تک ایک سال پانچ ماہ تک وزیراعلیٰ پنجاب رہے، ان کے بعد ممتاز دولتانہ نے اپریل انیس سو اکیاون سے اپریل انیس سو ترپن تک تقریبا دو سال تک یہ عہدہ سنبھالا۔
ملک فیروز خان نون اپریل انیس سو ترپن سے مئی انیس سو پچپن تک دو سال ایک ماہ تک وزیراعلیٰ پنجاب رہے۔ مئی انیس سو پچپن سے اکتوبر انیس سو پچپن یعنی ایک سو چون دنوں تک عبدالحمید خان دستی نے یہ عہدہ سنبھالا۔ ان کے بعد ملک معراج خالد اپریل انیس سو بہتر سے نومبر انیس سو تہتر تک ایک سال سات ماہ تک وزیراعلیٰ پنجاب رہے۔ نومبر انیس سو تہتر سے مارچ انیس سو چوہتر تک ایک سو اکیس دن کے لیے پنجاب کے وزیراعلیٰ کا عہدہ غلام مصطفیٰ کھرکے پاس رہا۔ مارچ انیس سو چوہتر سے جولائی انیس سو پچھہتر تک ایک سال چار ماہ کے لیے حنیف رامے نے وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالا۔
یہ بھی پڑھیں: شریف خاندان کے فعال سیاسی جانشین، حمزہ شہباز کا سیاسی سفر
صادق حسین قریشی جولائی انیس سو پچھہتر سے جولائی انیس سو ستتر تک دو سال تک وزیراعلیٰ پنجاب رہے۔ اپریل انیس سو پچاسی سے اگست انیس سو نوے تک میاں محمد نوازشریف پانچ سال چار ماہ تک وزارت اعلیٰ کے عہدے پر رہے۔غلام حیدروائیں اگست انیس سو نوے سے اپریل انیس سو ترانوے تک دوسال آٹھ ماہ تک وزیراعلیٰ پنجاب رہے۔ اپریل انیس سو ترانوے سے جون انیس سو ترانوے تک باسٹھ دنوں کے لیے منظور احمد وٹو وزارت اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔اکتوبر انیس سو ترانوے سے ستمبر انیس سو پچانوے تک ایک سال گیارہ مارہ تک دوبارہ منظور احمد وٹو نے وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے پہلے ڈپٹی وزیراعظم پرویز الہی کے 40 سالہ سیاسی سفر پر نظر
سردار محمد عارف نکئی ستمبر انیس سو پچانوے سے نومبر انیس سو چھیانوے ایک سال دو ماہ تک وزیراعلیٰ پنجاب رہے۔ نومبر انیس سو چھیانوے میں چند دن کے لیے میاں منظور احمد وٹو دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب بنے۔ فروری انیس سو ستانوے سے اکتوبر انیس سو ننانوے تک شہبازشریف دو سال آٹھ ماہ تک وزیر اعلیٰ پنجاب رہے۔ نومبر دو ہزار دو سے نومبر دو ہزار سات تک پنجاب کی وزارت اعلیٰ پورے پانچ سال چودھری پرویز الہی کے پاس رہی۔ اپریل دو ہزار آٹھ سے جون دو ہزار آٹھ تک دوست محمد خان کھوسہ وزیراعلیٰ پنجاب کےمنصب پر رہے۔
جون دوہزار آٹھ سے مارچ دو ہزار تیرہ تک پانچ سال شہبازشریف وزیراعلیٰ پنجاب رہے۔ جون دو ہزار تیرہ سے جون دو ہزار اٹھارہ تک شہبازشریف نے پنجاب کی وزات اعلیٰ کا دوبارہ عہدہ سنبھالا۔ دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات کے بعد اگست دو ہزار اٹھارہ میں سردار عثمان بزدار وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز ہوئے۔