کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاربار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 627 پوائنٹس کم ہو کر 39 ہزار 832 پر بند ہوا ہے۔
ڈالر مزید مہنگا ہو گیا: روپے کی گراوٹ نیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ بن گیا ہے، ایف پی سی سی آئی
ہم نیوز کے مطابق کاروباری دن میں پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 779 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، اس کی کم ترین سطح 39 ہزار 797 رہی۔
اعداد و شمار کے تحت حصص بازار میں 15 کروڑ 79 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 28 کروڑ روپے رہی۔
ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر ہے، صرف روپیہ نہیں بلکہ پاونڈ کو بھی مار پڑی،خواجہ آصف
ہم نیوز کے مطابق اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 109 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 708 ارب روپے رہی۔