لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں ڈوب گئیں،بجلی غائب


لاہور میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔گلی محلے اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ مکان کی چھت گرنے سےایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

لاہور میں موسلادھار بارش  سے شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ کینال روڈ پر ہربنس پورہ کے قریب پانی جمع ہو گیا۔ہربنس پورہ انڈر پاس بھی بارش کے پانی سے بھر گیا۔ پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام شدید متاثرہوا۔

بارش کا پانی جمع ہونے سے  گلی محلے تالاب میں تبدیل ہوگئے۔ شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔شہر میں اب تک سب سے زیادہ تاجپورہ میں 234 ملی میٹر بارش  ریکارڈ کی گئی۔

ائیرپورٹ ایریا میں 188 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔مغل پورہ کے علاقے میں 171، چوک ناخدا میں 159، پانی والا تالاب کے علاقے میں 158 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔لکشمی چوک میں 141، گلشن راوی کے علاقہ میں 128، فرخ آباد میں 119 ملی میٹر بارش ہوئی۔

سیشن کورٹ اورسول کورٹ کے اطراف جگہ جگہ بارش کا پانی جمع ہونے سے سائلین اور وکلاکو عدالتوں میں پیش ہونے میں مشکلات کا سامنا ہے۔عدالتوں کے داخلی اور خارجی راستوں ہر بارش کا پانی جمع ہو گیا۔بارش کا پانی وکلا کے چیمبر میں بھی داخل ہوگیا۔

سلامت پورہ کے علاقے محلہ عید گاہ میں مکان کی چھت گر گئی۔حادثہ میں ایک شخص جاں بحق، ایک بچہ زخمی  ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے بچے کی والدہ کے دبے ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

شہر میں ہونے سے والی بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام شدید متاثرہوگیا۔بارش کے باعث لیسکو کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہیں۔

واپڈا ٹاون،جوہر ٹاون، نشیمن اقبال، کماہاں،بیدیاں روڈ، پرانا کاہنہ، والٹن، چونگی امرسدھو میں بجلی غائب ہے۔بھٹہ چوک ،گجر پورہ ،قلعہ محمدی، علی پارک ،داتا پارک، خان کالونی، باغبانپورہ، سمن آباد، اردو بازار میں بھی بجلی بند ہے۔

حسن ٹاون، اعوان ٹاون، مغل پورہ، شاد باغ، شادی پورہ کے متعدد علاقوں میں بجلی  معطل ہے۔بجلی کی طویل بندش کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔


متعلقہ خبریں