اب سندھ میں تبدیلی لائیں گے، رانا ثنا اللہ کو وقتی ضمانت دی گئی ہے، شہریار آفریدی


کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ پنجاب کے بعد اب سندھ میں تبدیلی لائیں گے، سندھ سے پیپلزپارٹی کی حکومت کا خاتمہ کریں گے۔

عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے ،فیصل کریم کنڈی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے ہمراہ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

شہر یار آفریدی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو رہا نہیں کیا گیا بلکہ وقتی ضمانت دی گئی ہے، راناثنا اللہ بتائیں وہ عدالت کے سامنے پیش کیوں نہیں ہورہے ہیں؟

سابق وفاقی وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا کہ نام نہاد سیاستدانوں کے دن ختم ہونے والے ہیں، مضبوط پاکستان عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سب کا ہے مگر کراچی کا کوئی نہیں ہے، پیپلز پارٹی اپنی سیاست بچانے کے لیے فسادات کرا رہی ہے۔

فواد چودھری چچا کے نام پر رشوت لیتا تھا، پرویز الٰہی نے حج کے دوران الیاس چنیوٹی کو 10 کروڑ رشوت کی پیشکش کی، عطا اللہ تارڑ

سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ بارش کے دوران کراچی تالاب کا منظر پیش کرتا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے کراچی میں نالے صاف کرائے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں جلد تحریک انصاف کی حکومت ہو گی، کراچی کے مسائل کا حل صرف تحریک انصاف کے پاس ہے۔

زرداری شجاعت ملاقات،پی ٹی آئی شک میں پڑ گئی، پرویز الہیٰ پر رابطے روکنے پر زور،ذرائع

ہم نیوز کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں سمندر کنارے کراچی پیاسا ہے، وزیراعلیٰ سندھ آصف زرداری کی کرپشن کا سہولت کار ہے۔


متعلقہ خبریں