سری لنکا میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ


سری لنکا کے قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے نے ملک میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے دوران ماحول پرامن رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

سری لنکن حکومت کے مطابق قائم مقام صدر نے عوامی سیکیورٹی، سپلائی کی بحالی اور لوگوں کی حفاظت کی خاطر یہ قدم اٹھایا۔

سری لنکا کے صدر نے استعفیٰ دے دیا، ملک میں جشن

سری لنکا میں حالات کشیدہ ہونے کے بعد اپریل سے اب تک کئی بار ایمرجنسی نافذ کی جاچکی ہے۔ گوٹابایا راجا پاکسے کے استعفی کے بعد سری لنکا کے نئے صدر کا انتخاب اگلے ہفتے ہوگا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں