ڈالر کی بڑھتی قیمت ملک میں غیریقینی صورت حال کا نتیجہ قرار

state bank اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی بڑھتی قیمت کو ملک میں غیریقینی صورت حال کا نتیجہ قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں  اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر ، مارکیٹ میں آزادانہ طریقے سے مقرر کی جاتی ہے ، کرنٹ اکاونٹ کی صورت حال اور ملکی خبروں کا بھی روپے کی قدر پر اثر پڑتا ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت دنیا بھر کی کرنسیوں کے مقابلے میں بڑھی ہے ، جو امریکی حکومت کی طرف سے شرح سود بڑھانے کا نتیجہ ہے۔


متعلقہ خبریں