کے پی اساتذہ کی بڑی تعداد کا بنی گالہ میں احتجاج، عمران خان کی ہمشیرہ کے گھر داخل


تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ پر دوسری مرتبہ کے پی سے اساتذہ کی بڑی تعداد احتجاج کرنے کے لیے پہنچ گئی۔

اسلام آباد میں کے پی سے تعلق رکھنے والے سکول و کالجز کے سرکاری اساتذہ اور ملازمین ملازمتوں پر مستقل نہ کیے جانے اور پنشن ان کی نوکری کی آغاز کی تاریخ سے فراہم نہ کرنے کے خلاف 1 ہی ماہ میں دوسری مرتبہ سراپا احتجاج ہیں۔

جون کے اختتامی دنوں پر اساتذہ کو احتجاج ختم کرنے کے لیے علی محمد خان اور مراد سعید نے تحریری معاہدہ کر کے بنی گالہ سے روانہ کیا تھا مگر کے پی گورنمنٹ نے اس معاہدے پر کوئی عمل نہیں کیا۔

کے پی کے اساتذہ نے بنی گالہ میں اسد عمر کی گاڑی روک لی:دیکھ کر خوشی اور تکلیف ہو رہی ہے، پی ٹی آئی رہنما

مظاہرین بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کے اندرونی دروازے اور ان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے لان میں موجود ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے نوٹفکیشن لیے بنا واپس ہرگز نہیں جائیں گے، مظاہرین سے مذاکرات کے لیے علی امین گنڈاپور دن بھر گزرنے کے بعد پہنچے جن کا استقبال مردہ باد کے نعروں سےکیا گیا۔


متعلقہ خبریں