بلا پورے سندھ میں چلے گا، اب بلا ہی بلا ہوگا، اسد عمر

پولیس موبائل میرے گھر پر آئی، دیکھتے ہیں کیا ارادہ ہے ان کا؟ اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی میں بلے نے پتنگ کاٹ کر رکھ دی،اگلی باری حیدرآباد کی ہے،بلا پورے سندھ میں چلے گا، اب بلا ہی بلا ہوگا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں 10 سال سے حیدرآباد آ رہا ہوں مگر ایسا جذبہ آج تک نہیں دیکھا،پی ٹی آئی کارکن جہاں جمع ہوں وہاں پر ایسا ہی جوش اور جذبہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ ہمیں کسی کا خوف نہیں ہے،ہم نے بڑے بڑے بتوں کو ٹوٹتے دیکھا ہے،سارے کا سارا پاکستان اس کلمہ حق اور عمران خان کے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومت کے الیکشن میں تحریک انصاف کامیاب ہوگی،موجودہ نظام میں اختیارات عوامی نمائندوں تک منتقل ہی نہیں ہوئے۔

اسد عمر نے کہا کہ آپ نے پہلے خیبر پختونخوا میں اے این پی اور فضل الرحمان کا سورج غروب دیکھا،اب پنجاب میں مسلم لیگ ن کی سیاست دفن ہوتے دیکھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں