وفاقی حکومت اورپیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب،ہڑتال کی کال واپس

petrol

ٹینکیاں جلدی بھروالیں موٹر سائیکل اور گاڑی رکھنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی


وفاقی حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آج کی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

وفاقی حکومت کے پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ حکومت فی لٹر پیٹرول اور ڈیزل پر 7 روپے کمیشن مقرر کرنے پر آمادہ ہو گئی۔

مذاکرات کامیاب ہونے پر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آج کی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ترجمان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت بہت جلد نوٹیفکیشن جاری کردے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کے ڈیلرز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کے 2 دور ہوئے۔ پہلے دور میں ڈیڈ لاک رہا، مگر دوسرے راونڈ میں اتفاق رائے ہوگیا۔

واضح رہے کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کمیشن بڑھانے کے مطالبے پر آج ملک گیر ہڑتال کی کال دے رکھی تھی۔


متعلقہ خبریں