اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ جو نتائج آرہے ہیں ان کی روشنی میں تحریک انصاف کم از کم 15 نشستیں جیت رہی ہے۔
تخت لاہور کس کا؟گنتی جاری،تگڑا مقابلہ، کہیں بلا، کہیں شیر آگے
ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ دعویٰ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔
جو نتائج آرہے ہیں ان کی روشنی میں تحریک انصاف کم از کم 15 نشستیں جیت رہی ہے۔ مگر تمام پولنگ سٹیشنز پر ذمہ داریوں پر مامور ہمارے سب لوگوں کیلئے نہایت اہم ہے کہ ریٹرننگ افسران سے سرکاری نتائج کے حصول تک اپنی جگہ بالکل نہ چھوڑیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 17, 2022
پر امن انتخابی عمل ملک میں ترقی، خوشحالی اور مہنگائی میں کمی کی نوید ہوگا، مریم اورنگزیب
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اس ضمن میں کہا ہے کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر ذمہ داریوں پہ مامور ہمارے سب لوگوں کے لیے نہایت اہم ہے کہ ریٹرننگ افسران سے سرکاری تنائج کے حصول تک اپنی جگہ بالکل نہ چھوڑیں۔