لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الحمد للہ! الیکشن کے دوران نہ کسی جان کا نقصان ہوا اور نہ ہی پنجاب کی ایڈمنسٹریشن کا فون بند ہوا۔
الحمد للہ! آج پنجاب میں پرامن الیکشن کا انعقاد ہوا، ایک گولی نہیں چلی، عطا اللہ تارڑ
ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔
اللہ کا شکر ہے کہ نہ الیکشن کمشن کا عملہ اغوا ہوا، ووٹ کا کوئی تھیلہ چوری ہوا،نہ ڈبے اٹھائے گئے الحمدللہ کسی جان کا نقصان ہوااور نہ ہی پنجاب کی ایڈمنسٹریشن کا فون بند ہوا. پنجاب کے 20 حلقوں میں پرامن انتخابی عمل مکمل ہوا جو ملک میں ترقی،خوش حالی اور مہنگائی میں کمی کی نوید ہوگا
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 17, 2022
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ نہ الیکشن کمیشن کا عملہ اغوا ہوا، نہ ووٹ کا کوئی تھیلہ چوری ہوا، نہ ڈبے اٹھائے گئے۔
تخت لاہور کس کا؟گنتی جاری،تگڑا مقابلہ، کہیں بلا، کہیں شیر آگے
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ 20 حلقوں میں پرامن انتخابی عمل مکمل ہوا جو ملک میں ترقی، خوشحالی اور مہنگائی میں کمی کی نوید ہوگا۔