پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا

شہباز گِل کے بغاوت کیس میں دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے مظفرگڑھ میں  پی پی 272 میں  شہباز گل کے ساتھ خیبرپختونخوا کے مسلح اہلکار موجود  ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

وزیر داخلہ  پنجاب  عطا تارڑ نے شہباز گل کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ شہباز گل کو مظفرگڑھ میں  پی پی 272 سے گرفتار کیا گیا ہے۔

شہباز گل کا کہنا ہے کہ مجھے گزشتہ3گھنٹوں سے انہوں نے گرفتار کررکھا ہے۔پولیس مجھے باہر جانے نہیں دے رہی۔ عملی طور پر مجھے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دھاندلی بے نقاب کی تو مجھے گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔

مظفرگڑھ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مظفرگڑھ میں  پی پی 272 میں  شہباز گل کے ساتھ خیبرپختونخوا کے مسلح اہلکار موجود ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری نجی کاٹن جننگ فیکٹری پہنچی ۔ جہاں پولیس نے شہباز گل کو فیکٹری کے اندر  بند رکھا۔

اس سے قبل وزیر داخلہ پنجاب عطاءاللہ تارڑ نےکہاہےکہ شہباز گل کے ساتھ مسلح افراد موجود ہیں۔ پنجاب میں اسلحے پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے۔ کمانڈنٹ ایف سی کا بیان آ چکا ہے کہ ایف سی کا کوئی اہلکار شہباز گل کے ساتھ موجود نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر ایف سی کی وردی میں  مسلح افراد کون ہیں۔ شہباز گل سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے غیر قانونی حرکات پر اتر آئے ہیں۔ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں