پنجاب میں ضمنی الیکشن کے دوران اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ پر پابندی عائد کر دی گئی۔
پنجاب میں ضمنی انتخاب کےدوران اسلحہ کی نمائش پرچھ ماہ قید بھگتنا ہو گی۔ محکمہ داخلہ نے خبردار کرتے ہوئے حکم نامہ جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اسلحہ کی نمائش پراٹھارہ جولائی تک پابندی عائد ہے۔فائرنگ کرنے پر 4 اگست تک پابندی عائد کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اسلحہ کی نمائش یا ہوائی فائرنگ کی اطلاع فوری ہیلپ لائن پر دیں۔