بھارت کے معروف گلوکار و ریپر بادشاہ پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے ’ حبیبی‘ کے دیوانے ہو گئے۔
ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بادشاہ نے عاصم اظہر کو میسج کر کے ان کے گانے کی تعریف کی ہے، عاصم نے بادشاہ کے ساتھ ہونے والی چیٹ کا اسکرین شاٹ اپنے انسٹا اکاونٹ پر شیئر کیا ہے۔
ممتاز گلوکار عاصم اظہر کی میرب علی سے منگنی
انہوں نے عاصم اظہر سے کہا کہ وہ ان کے گانے پر مسلسل جھوم رہے ہیں، آپ نے کیا میلوڈی بنا دی ہے۔ تعریف کرنے پر عاصم اظہر نے بادشاہ کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ ویڈیو شیئر سائٹ یوٹیوب پر گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والے عاصم اظہر کے گانے حبیبی نے چند گھنٹوں میں ہی دھوم مچادی ہے۔
اس گانے کو ریلیز ہونے کے بعد اب تک 23 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور یہ یوٹیوب پر پانچویں نمبر ٹرینڈ کر رہا ہے۔