عمران خان 6 ووٹوں سے وزیراعظم بنے، مجھے وزارت عظمیٰ کیلئے 264 ووٹ پڑے تھے، گیلانی

عمران خان 6 ووٹوں سے وزیراعظم بنے، مجھے وزارت عظمیٰ کیلئے 264 ووٹ پڑے تھے، گیلانی

ملتان: سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور زین قریشی دو دو مزے لے رہے ہیں، عمران خان کہتے تھے کہ موروثی سیاست ختم کردیں گے، عمران خان چھ ووٹوں سے وزیراعظم بنے جب کہ مجھے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے لیے 264 ووٹ پڑے تھے۔

ایک ٹکٹ پر دو مزے، والد بھی ایم این اے اور بیٹا بھی ایم این اے، گیلانی

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ عمران خان نے معاہدہ کیا تھا، بین الاقوامی قوانین کے مطابق معاہدے ریاست کے ساتھ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صرف وزیراعظم بننے کی فکر ہے، پہلی بار ملک میں عدم اعتماد کامیاب ہوا،برطانیہ میں وزیراعظم عدم اعتماد سے قبل مستعفی ہوگئے۔

عمران خان کی صورت میں جو بلا آئی تھی وہ ٹل گئی، جو بحران پیدا کیا وہ ختم ہو گیا، مریم نواز

سید یوسف رضا گیلانی نے استفسار کیا کہ میں نے کبھی کہا مجھے کیوں نکالا گیا؟ میں نے بطور وزیراعظم عدالتی فیصلے کا احترام کیا اوراسی وقت گھر آ گیا، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، عمران خان جب وزیراعظم بنے تو کہا تیاری نہیں تھی، اب اچانک ان کی تیاری کہاں سے ہو گئی؟ شیخ رشید نے کہا ہمیں تو جولائی میں پتہ چل گیا تھا کہ ہم جا رہے ہیں۔

پی پی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو نے عدالت میں کہا انتخابی اصلاحات مکمل ہونے تک الیکشن نہیں چاہتے، ہم صاف و شفاف الیکشن چاہتے ہیں، 17 جولائی کے ضمنی انتخابات اہم ہیں، ذوالفقارعلی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا، ہم نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہےاورآئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

عوام بدمعاشوں کی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہیں، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان بنانے میں میرے خاندان کی بھی جدوجہد شامل ہے، ہم چاہتے ہیں صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں، یہ کہتا ہے میں نہیں ہوں توملک کے تین حصے ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ادارے مضبوط ہوں گے تو پاکستان مضبوط ہو گا۔


متعلقہ خبریں