خیبر پختونخوا حکومت پنجاب میں مسلح گارڈز بھیج رہی ہے، عطاتارڑ

متحدہ عرب امارات

صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبر پختونخواحکومت پنجاب میں مسلح گارڈز بھیج رہی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے مسلح اہکار ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لوگ الیکشن میں بد امنی پھیلانا چاہتے ہیں،ان لوگوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں اسلحہ ہوا، موقع پر گرفتاری ہو گی، کوئی کسی بھول میں نہ رہے۔

ویڈیو میں مسلح اہکار کہتا ہے کہ اس کا تعلق مانسہرہ سے ہے اور ایف سی میں ملازم ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہمارے کمانڈر نے پرائیویٹ بندے کے ساتھ ڈیوٹی لگائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس شخص کے ساتھ میری ڈیوٹی لگائی گئی ہے وہ چیف سیکرٹری کے بہنوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں