وزیراعظم 2 روز میں پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنیکا اعلان کریں گے، عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آتا ہے، مریم نواز


جھنگ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی پنجاب دشمنی کو عوام بھانپ چکے ہیں،پاکستان کو سری لنکا بنانے کا تمہارا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، عوام جانتے ہیں مسلم لیگ ن ہی خوشحالی لاسکتی ہے، مسلم لیگ ن عوامی خدمت کی سیاست کرتی ہے۔

وزیراعظم کا تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز نے پنجاب کے عوام کیلئے100یونٹ تک مفت بجلی کا اعلان کیا،عمران خان غریبوں کو مفت بجلی کی فراہمی بند کرانے کیلئے عدالت چلے گئے، 17جولائی کے بعد پنجاب کے غریب طبقے کومفت بجلی فراہم کریں گے، عمران خان نے بطور وزیراعظم کبھی جھنگ کا دورہ نہیں کیا، اب عمران خان کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگتے پھر رہے ہیں؟

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان! تمہاری پنجاب دشمنی کو عوام بھانپ چکے ہیں،17 جولائی کو عمران خان کو عبرتناک شکست دے کر صوبے سے باہر پھینکیں گے، 17 جولائی کو جھنگ میں شیرہی دھاڑے گا، جھنگ سے ہمارا پرانا رشتہ ہے، جھنگ کے لوگوں سے نواز شریف محبت کرتے تھے، قدم قدم پر جھنگ کے عوام نے محبتیں نچھاور کیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں عمران خان کی وجہ سے بڑھانا پڑیں، جب سے جھنگ آئی ہوں عمران خان جھوٹا اور چور کی آوازیں سن رہی ہوں، وزیراعظم 2 روزمیں پیٹرول اورڈیزل سستا کرنےکااعلان کریں گے، وزیراعظم نے پیٹرول سستا کرنے کیلئے سمری منگوا لی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مجبوری میں بڑھانا پڑیں، عمران خان کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوا، شہباز شریف آپ کی تکلیف کو دور کریں گے۔

شہباز شریف، خادم اعلیٰ ہیں تو پیٹرول 150 روپے لیٹر اور ڈیزل 144 روپے لیٹر کریں، عمران خان

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا کہ جوجلسے ن لیگ کےاس بار دیکھے میں نے زندگی میں نہیں دیکھے، پنجاب میں کوئی خوشحالی آئے گی تو وہ نوازشریف کی وجہ سے آئے گی، عمران خان شہباز شریف اور نواز شریف کوبھول گئے، عمران خان نوازشریف اورشہبازشریف کے بچوں پر تنقید کر رہا ہے، نواز شریف تھے، ن لیگ تھی اور رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ طوفانی بارشوں سے خیبر پختونخوا کے دس اضلاع ڈوب گئے ہیں، عمران خان تمہیں بھاگنا پڑے گا، اچھے سکول ،کالجز اور یونیورسٹیز جھنگ کا بھی حق ہیں، وعدہ کریں 17 جولائی کو کوئی گھر میں نہیں بیٹھے گا، پنجاب میں حکومت بنانے کا تمہارا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آتا ہے، یہ نیند سے اٹھ کر بھی کہتا ہے سازش ہو گئی، جھنگ کی تقدیر بدلیں گے۔

قبل ازیں انہوں نے انتخابی ریلی اور انٹر چینج پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل دور گزر گیا، آنے والا وقت اچھا ہو گا، مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ عمران خان سے نہیں مہنگائی سے ہے۔

عمران خان کی صورت میں جو بلا آئی تھی وہ ٹل گئی، جو بحران پیدا کیا وہ ختم ہو گیا، مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ گوجرہ موڑ والو! مجھے بتاو کہ 17 کو جولائی کو جھنگ میں کون آئے گا؟ 17 جولائی کو جھنگ میں شیر آرہا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی کم ہو؟ آپ چاہتے ہو کہ مہنگائی کم ہو تو شیر کو ووٹ دینا، وعدہ کریں 17 جولائی کو گھر نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں شیر جیتے گا تو مریم نواز پھر جھنگ آکر آپ کا شکریہ ادا کرے گی۔ انہوں نے انتخابی ریلی کی قیادت بھی کی جس میں فلک شگاف نعرے بازی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میں آج پہلی دفعہ جھنگ آئی ہوں،مجھے نہیں پتہ تھا جھنگ کے لوگ محبت کرنے والے ہیں، نواز شریف کی محبت میں آج پورا جھنگ نکلا ہوا ہے، 17 جولائی کو جھنگ میں کون آئے گا؟ ہم یہاں آلو پیاز کی قیمت کم کرنے آئے ہیں، جب تک جھنگ میں ترقی نہیں ہوگی ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے، 17 جولائی کو کوئی گھروں میں نہیں بیٹھیں گے نا؟ 17 جولائی کو شیر کو جتواؤ، جھنگ میں ترقی کے ڈھیر لگا دیں گے، 17 جولائی کو پنجاب دشمن عمران خان کو اٹھا کر باہر پھینکنا ہے۔

اسلام آباد سے آج بھی 18 ویں ترمیم پر جھگڑا ہے، وہ کہتے ہیں کمزور کیا، میں کہتا ہوں مضبوط کیا، زرداری

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو پنجاب کے عوام کی ترقی ہضم نہیں ہوتی، یہ چاہتے ہیں کہ ایک بار پھر فرح خان کو پنجاب پر مسلط کریں، ہم اس بار فرح خان کو پنجاب پر مسلط کرنے نہیں دیں گے، عمران خان چور بھی ہیں اور جھوٹا بھی، پنجاب کے عوام کو عمران خان نے کچھ نہیں دیا، آج شام کو شہباز شریف عوام کو بہت بڑا ریلیف دینے والے ہیں، مشکل وقت گزر گیا اب روز خوشخبریاں آئیں گی۔


متعلقہ خبریں