راجن پور، سیلابی پانی میں بچی سمیت 2 افراد ڈوب کر جاں بحق

راجن پور، سیلابی پانی میں بچی سمیت 2 افراد ڈوب کر جاں بحق

راجن پور: سیلابی پانی راجن پور کی متعدد بستیوں میں داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف علاقہ مکینوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ ایک بچی سمیت دو افراد ڈوب کر جاں بحق بھی ہو گئے ہیں۔

موسلادھار بارشیں،وزیراعظم کی صوبائی حکومتوں, این ڈی ایم اے کو ہنگامی انتظامات کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق سیلابی پانی روجھان کی بستیوں بستی کالو، بستی جونیہ، بستی علم دین اور بستی سیلاف میں داخل ہو چکا ہے جس کی وجہ سے وہاں بنے ہوئے گھر زیر آب آگئے ہیں، گھروں میں رکھا ہوا سامان پوری طرح پانی میں ڈوب گیا ہے اور علاقہ مکینوں کو سخت ترین دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

علاقے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ سیلابی پانی کے باعث پل دھندی کے قریب واقع حفاظتی بند بھی ٹوٹ گیا ہے  جس کے بعد پانی پوری شدت سے علاقے میں داخل ہو رہا ہے جب کہ علاقہ مکین اہل خانہ، مال مویشیوں اور دیگر قیمتی سامان کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کراچی میں بارش نے سارے ریکارڈ توڑ دیے، دو اموات رپورٹ ہوئی ہیں، وزیراعلیٰ

ہم نیوز کے مطابق سیلابی پانی سے دھندی کو راجن پور سے ملانے والی سڑک بھی متاثر ہو گئی ہے جو ابتر صورتحال کو مزید گھمبیر بنانے کا سبب بن رہی ہے۔


متعلقہ خبریں