کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، سڑکیں زیر آب، ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی: بارش کے بعد سڑکیں، گلیاں اور محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ کئی سڑکیں زیر آب آگئی ہیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

کراچی: پاک آرمی کے دستے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ کراچی کے علاقوں بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد، ملیر، ایئرپورٹ، گلستان جوہر، سپرہائی وے، سہراب گوٹھ، نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کورنگی کازوے پر دو دن کے دوران ہونے والی بارش کا پانی تاحال نکالا نہیں جا سکا ہے جو شہریوں کے لیے اذیت کا سبب بن رہا ہے۔

بارش کے باعث ناظم آباد نمبر7 میں نالہ ابل پڑا ہے جس کی وجہ سے پانی مرکزی سڑک کو ڈبونے کا سبب بن گیا ہے اور ٹریفک کی روانی انتہائی متاثر ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ناظم آباد میں 27 اعشاریہ 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جب کہ اورنگی ٹاون میں 16 اعشاریہ 4 ملی میٹر اور گلشن حدید و سرجانی ٹاون میں 2/2 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

عید کے موقع پرسیلاب اور بارشوں سے متاثرہ افراد کو نہ بھولیں،وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج سے ملک میں مون سون ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہونے کی وارننگ بھی جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور کراچی سمیت سندھ کےساحلی علاقوں اور بلوچستان میں عید کے تینوں دنوں کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔

کراچی: بارش کے دوران مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ شہر قائد میں بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے دستے پہلے ہی شہر میں پہنچ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں