سموسہ کھانے پر 50 ہزار روپے انعام


نئی دہلی: بھارت میں 8 کلو وزنی سموسہ کھانے پر 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ کے ایک بازار میں دکاندار نے 8 کلو وزنی سموسہ تیار کیا اور جسے 30 منٹ میں کھانے والے کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔

دکاندار نے کہا کہ یہ طریقہ گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے کیا گیا ہے اور اس خاص سموسہ کا نام ”باہوبلی“ رکھا گیا ہے۔ سموسے کو تیار کرنے میں 11 سو روپے خرچ ہوئے، اس میں آلو، مٹر، پنیر اور خشک میوا جات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگ سموسے کو دیکھنے کے لیے بیکری کا رخ کر رہے ہیں تاہم اب تک کوئی بھی شخص 30 منٹ میں سموسہ کھانے میں ناکام رہا ہے۔

دکان مالک کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد 10 کلو گرام وزنی سموسہ بھی تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔


متعلقہ خبریں