گیس کی قیمت نہیں بڑھی، گھریلو صارفین کیلئے قیمت کم رکھنے کی تجویز دی ہے، مصدق ملک


اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی سیکٹر میں گیس کی قیمت نہیں بڑھی، گیس کی قیمتیں بڑھنے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں.

شرح سود میں اضافہ ہونا تھا، مہنگائی بڑھے گی، بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا، شوکت ترین

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ گیس کی قیمت جو کل تھی آج بھی وہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جانے سے پہلے اوگرا کو قیمتیں بڑھانے کا اختیار دیا تھا، عمرانی قانون کے مطابق اوگرا کی سفارش کردہ قیمت 40 دن میں نافذ العمل ہوگی۔

وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت کم رکھنے کی تجویز دی ہے،ملک میں 30 فیصد لوگوں کے پاس گیس کنکشنز ہیں۔

انہوں نے کہا ملک کے 50 فیصدغریب عوام کوریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، مشکل معاشی حالات میں غریب طبقے پر کم سے کم بوجھ حکومت کی پالیسی ہے، غریب طبقے کی ریلیف کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

شرح سود میں اضافہ ہونا تھا، مہنگائی بڑھے گی، بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا، شوکت ترین

قبل ازیں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا تھا کہ ملک کے 50 فیصد غریب افراد کو گیس و بجلی سستی دینے کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ آئین پاکستان ملک میں اقلیتوں کو بھی پروٹیکشن دیتا ہے، ملک میں ہر مسلک کو ازادی ہے، ملک بیٹھ کر مذہبی ہم آہنگی کی فضا پید اکی جا سکتی ہے۔

مصد ق ملک نے کہا تھا کہ آئین پاکستان ہمیں فکری آزادی دیتا ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہے، تمام مکاتب فکر کو آزادی حاصل ہے۔

بجلی کاٹیں تو عوام کی بددُعائیں، گیس کاٹیں تو انڈسٹری کا نقصان ہے، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا تھا کہ غریب طبقے کو بچانا حکومت کی پالیسی ہے، عوام کوریلیف دینےکے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں