مصر کو نہر سویز کی وجہ سے 7 بلین ڈالر سے زائد کی ریکارڈ سالانہ آمدنی


مصر کو نہر سویز کی وجہ سے مالی سال 22-2021 کے دوران 7 بلین ڈالر سے زائد کی آمدنی ہوئی۔

مصر کوہونے والی یہ آمدنی  ایک نیا ریکارڈ ہے۔ یہ سالانہ آمدنی ایک سال پہلے کے مقابلے میں تقریباﹰ 21 فیصد زیادہ رہی۔

سویز کینال اتھارٹی کے سربراہ  کا کہنا ہے کہ 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں قاہرہ کو ہونے والی یہ ریکارڈ آمدنی ایک خوش کن پیش رفت ہے۔

واضح رہے کہ سویز کینال مصر کے لیے زر مبادلہ کی کمائی کے اہم ترین قومی ذرائع میں سے ایک ہے۔ یہ آبی راستہ یورپ اور ایشیا کے مابین بحری مال برداری کے لیے مختصر ترین اور تیز ترین راستہ ہے۔


متعلقہ خبریں