قومی ٹیم کی پرسوں کولمبو روانگی، بابر اعظم جیت کے لیے پرامید

babar azam

پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 6 جولائی کو روانہ ہو رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیم کی تیاری بہترین ہے۔ سیریز میں اچھے نتائج آئیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں وکٹیں اسپنرز کے لیے سازگار ہیں۔ پاکستان کے پاس اچھا اسپن اٹیک ہے۔ ساجد خان نے اپنے ایکشن میں تبدیلی کی ہے۔ یاسر شاہ بھی فارم میں واپس آ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی فارم اور فٹنس پر بہت محنت کی ہے۔

بابر اعظم نے کہا پاکستان کا فاسٹ اٹیک بھی بہت اچھا ہے۔ بیٹسمین فارم میں ہیں۔ سیریز میں اچھے نتائج دیں گے۔اپنی بیٹنگ پر محنت کر رہا ہوں تا کہ ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی پہلے نمبر پر آ سکوں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں جیسے ٹریک ہوتے ہیں اس کے عین مطابق یہاں پر تیاری کی ہے۔ کوشش کرینگے کہ باولرز بیٹسمین پر دباو برقرار رکھیں۔ ہر چیز کو ٹائم لگتا ہے۔ ٹیسٹ میچ میں صورتحال کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے۔

ان  کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹیسٹ میچ میں ہدف تعاقب کرنے کی کوشش کی تھی۔ یونس خان اور مصباح الحق کے جانے کے بعد ہم لوگ اب ٹیسٹ میں ٹریک پر آتے نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شان مسعود کو سیریز میں کھلانا ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ کنڈیشنز دیکھ کر کریں گے۔

واضح رہے کہ شان مسعود اس وقت انگلش کاؤنٹی میں سب سے کامیاب بلے باز ہیں۔انہوں نے ڈربی شائر کی طرف سے 13 اننگز میں 1074 رنز بنائے جس میں 3 سنچریز، 2 ڈبل سنچریز اور 4 ففٹیز شامل ہیں۔ شان مسعود کو بہترین فارم کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں موقع نہیں ملا تھا۔

 


متعلقہ خبریں