برطانیہ میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا


لندن: برطانیہ میں بھی مہنگائی نے پنجے گاڑ لیے اور پہلی بار مہنگائی 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں بھی مہنگائی میں 9.1 فیصد کا  اضافہ ہوا ہے اور بینک آف انگلینڈ نے خبردار کیا کہ اس سے بھی بدترین صورتحال ہو سکتی ہے کیونکہ تمام جی سیون ممالک میں برطانیہ میں افراط زر کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات کے تاریخی ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ مئی کی افراط زر مارچ 1982 کے بعد سب سے زیادہ تھی اور اس میں مزید تنزلی آئے گی اور حالات بد سے بدتر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 950 ہو گئی

تیل کی کمی کی وجہ سے برطانیہ میں تاریخ کی سب سے بڑی ریلوے ہڑتال کی گئی اور محکمہ ریلوے سے وابستہ ہزاروں افراد کام چھوڑ کر ہڑتال پر چلے گئے۔ تنخواہوں میں کمی سے پریشان تقریباً 50 ہزار سے زائد ملازمین جمعرات اور ہفتے کو بھی ہڑتال کریں گے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاؤنڈ کی قدر میں بھی واضح کمی ہوئی ہے اور اسی وجہ سے سرمایہ کار برطانیہ میں مسلسل خطرے کا اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں