مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، مزید ایک نوجوان شہید


سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑا میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کیا، اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی جس میں خواتین اور بچوں تک کو ہراساں اور نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک کشمیری نوجوان شہید ہو گیا۔ شہید ہونے والے نوجوان کی لاش لواحقین کو دینے کے بجائے پولیس کے حوالے کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر عارف علوی نے ای وی ایم،اوپی بل بغیر دستخط کے واپس کر دیا

شہید نوجوان کے لواحقین اپنے پیارے کی لاش کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور قابض فوج کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے اور ایک نوجوان کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

واضح رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنانے کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی۔


متعلقہ خبریں