پاکستان کو معاشی طور پر ڈبویا جا رہا ہے جو سازش کے بغیر نہیں ہو سکتا، شہباز گل


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر ڈبویا جا رہا ہے جو سازش کے بغیر نہیں ہو سکتا۔

پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف (فیٹف) سے آج اچھی خبر آئے گی۔ بہت زیادہ منی لانڈرنگ کرنے سے ہم گرے لسٹ میں گئے تھے اور دنیا کو خدشہ تھا کہ منی لانڈرنگ کا پیسہ دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایک درخت کو پانی دینا بند کریں تو خشک ہونے میں 6 مہینے لگتے ہیں اور عمران خان پر 5 ارب روپے رشوت لینے کا الزام لگایا گیا۔ نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) سے متعلق جہاں بھی کرپشن ہو گی این سی اے ملوث ہو گا اور کیا آپ نے بھی این سی اے کو پیسے دے کر خرید لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ بھر میں بازار اور دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کا حکم

شہباز گل نے کہا کہ انہوں نے خود مانا تھا کہ مداخلت ہوئی تھی اور عمران خان نے پہلے سے کمیشن بنانے کا اعلان بھی کیا تھا۔ پاکستان کو معاشی طور پر ڈبویا جا رہا ہے اور یہ سب کچھ بغیر سازش کے نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں سے مجھے بھی تنگی ہو رہی ہے۔ آپ کہتے ہیں حسن نواز کوئی کام نہیں کرتا تو پھر بتائیں حسن نواز کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟ عمران خان کو کسی نے زمین دی ہے تو ثواب کے لیے دی ہے اور آپ عمران خان سے فرح کا حساب مانگ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کہتا ہے میں اپنے بیٹوں کا جوابدہ نہیں ہوں اور مریم اورنگزیب نے شہباز شریف سے کہا پہلے شہباز گل کو اٹھاتے ہیں۔ میں کے پی ہاؤس میں بیٹھا ہوں جہاں دل کرے اٹھا کر لے جائیں۔ آپ کے پلاسٹک سرجری کے بل عوام کے سامنے آئیں گے۔


متعلقہ خبریں