پنجاب اسمبلی کا آزادانہ اسٹیٹس ختم: وزارت قانون کے انسٹی ٹیوٹ کی حیثیت سے کام کریگی

پنجاب اسمبلی کا آزادانہ اسٹیٹس ختم: وزارت قانون کے انسٹی ٹیوٹ کی حیثیت سے کام کریگی

لاہور: پنجاب اسمبلی کا آزادانہ اسٹیٹس ختم کر دیا گیا ہے، اسمبلی وزارت قانون کے ایک انسٹی ٹیوٹ کی حیثیت سے کام کرے گی جب کہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو وزارت قانون کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔

پنجاب بجٹ: تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ، اسپتالوں میں ادویات مفت دینے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق یہ وضاحت صوبائی وزارت قانون کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اسٹیٹس تبدیل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز منعقد ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پنجاب کا نظم و نسق چلانے کے لیے صوبائی اسمبلی کا اسٹیٹس تبدیل کرنا انتہائی ضروری ہے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف الیکشن کمیشن اور عدلیہ سے رجوع کرنیکا اعلان

یہاں یہ بات یاد رہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے ایوان اقبال میں طلب کیے جانے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ صوبائی وزیر خزانہ اویس لغاری نے پیش کیا ہے۔

 گورنر کون ہوتا ہے اجلاس بلانے والا ؟ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا استفسار

ایوان اقبال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کی ہے جب کہ دوسرا اجلاس اسپیکر چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کی عمارت میں منعقد ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں