پنجاب بجٹ: خواتین اساتذہ، لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اسکوٹیز دینے کا اعلان


لاہور: پنجاب حکومت کے بجٹ میں خواتین اساتذہ اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اسکوٹیز دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔

پنجاب کے وزیر خزانہ اویس لغاری نے مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں خواتین اساتذہ اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اسکوٹیز دینے کا اعلان کیا۔

بجٹ اجلاس میں وزیراعلیٰ لیپ ٹاپ اسکیم کو بھی دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا گیا اور یکم جولائی سے صوبے بھر کے غریبوں کے لیے مفت ادویات فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: 32 کھرب 26 ارب روپے کا بجٹ پیش، مقامی حکومتوں کیلئے 5 کھرب 28 ارب مختص

صوبائی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اویس لغاری نے مالی سال 23-2022 کا بجٹ پیش کیا جس کا حجم 32 کھرب 26 ارب روپے ہے۔


متعلقہ خبریں