شمالی وزیرستان سے پولیو کے مزید 2 کیسز کی تصدیق


رواں برس سے پولیو کے مزید 2 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق رواں برس میں تمام پولیو کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سپاہی شہید

وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو مہم جاری ہے ،شمالی وزیرستان میں پولیو وبا پھوٹنے کے بعد پولیو پروگرام کی یہ تیسری مہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وائرس کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، والدین کیلئے لازمی ہےوہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے اپنے بچوں کو ضرور پلوائیں ۔


متعلقہ خبریں