ہم صرف وعدے نہیں کرتے، کام بھی کر کے دکھاتے ہیں، وزیر اعظم


پشاور: وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم صرف وعدے نہیں کرتے، کام  کرکے دکھاتے ہیں۔

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پشاور کوعالمی معیار کا ایئر پورٹ دیا، اس کی توسیع سے مسافروں کو زیادہ سہولتیں فراہم ہوں گی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری حکومت نے کافی عرصہ سے زیر التوا اسلام آباد ایئرپورٹ منصوبہ مکمل کیا ہے جبکہ آئندہ ہفتے کوئٹہ ایئرپورٹ کا افتتاح ہو گا، اسی طرح لاہورایئرپورٹ کی توسیع  پر500 ملین ڈالرکی لاگت سے کام جاری ہے۔

جنوری 2016 میں باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی توسیع، تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا جس پر تین ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھا، منصوبے میں جدید مشینری کے علاوہ 5 جدید لفٹس،  5 ایسکلیٹرز اور 2 بورڈنگ بریجز کی تنصیب شامل تھی. اسی طرح اندرون ملک  انتظار گاہ میں مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش 300  سے بڑھا  کر 500  اور بین الاقوامی لاؤنج  میں گنجائش 350 سے بڑھا کر 1200 افراد تک کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں