کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، پیپلز پارٹی کا مطالبہ


پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور شریک چیئرمی پیپلز پارٹی آصف زرداری کی زیر صدارت پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ اتحادی جماعتوں سے رابطہ کر کے آگے بڑھنے کیلئے اتفاق رائے پیدا کریں گے۔

پیپلز پارٹی اصل میں ن لیگ میں شامل ہو گئی، فواد چودھری

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ پی پی پی کے اعلی سطح کے اجلاس میں بالخصوص تحریک طالبان افغانستان اور تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ  پیپلزپارٹی پارلیمان میں تمام فیصلے ہونے پر یقین رکھتی ہے۔


متعلقہ خبریں