آئندہ مالی سال کے دوران عوام کو چھ سو ننانوے ارب روپے کی ڈائریکٹ سبسڈی ملے گی۔
بینظیر انکم اسپورٹ کا بجٹ364 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔ بی آئی ایس پی پروگرام سے90 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔
وظائف پروگرام کا دائرہ کار ایک کروڑ بچوں تک بڑھایا جائے گا۔ 10ہزار طالبعلموں کو بینظیر انڈر گریجویٹ اسکالر شپ ملے گا۔ سبسڈی کی مد میں ٹوٹل ایک ہزار242 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی کیلئے 12 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ رمضان پیکج کیلئے اضافی پانچ ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے۔