اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ استعفوں کی تصدیق کے لیے نہ آنے والی خواتین نے آج پارلیمنٹ پر دھاوا بولا، جو تماشہ کرنے یہاں آئی تھیں وہ بنی گالہ جا کر کریں۔
ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا،مشکل یہ ہے، مستحکم گروتھ کیسے لائیں؟ مفتاح اسماعیل
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اپنے استعفوں کی تصدیق کریں، ہم تو تحریک انصاف والوں کو استعفوں کی تصدیق کیلئے بلا رہے ہیں، پارلیمنٹ کا گیٹ پھلانگنا تماشے کے سوا کچھ نہیں ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا کو چار سال تک پارلیمنٹ سے باہر رکھا گیا، عمران خان کی وجہ سے آج مہنگائی کی سطح 16 فیصد پر ہے۔
حکومت نے دو ماہ میں ہی عوام کا معاشی قتل کر دیا، عمران خان
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بھی عمران خان کی وجہ سے بڑھانی پڑ رہی ہے، بنی گالہ میں کارٹلز اور مافیا کی جیبیں بھری گئیں، یہ ڈوئیاں اور ڈنڈے لے کر وہاں جائیں۔