چین میں طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ


بیجنگ: چین میں فضائیہ کا جدید طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی چین کے ایک رہائشی علاقے میں چینی فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

چینی فضائیہ کا یہ جنگی طیارہ پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کا J-7 طیارہ صوبہ ہوبی میں تربیتی مشن پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا، طیارے رہائشی علاقے میں گرا جس سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: شرح نمو میں ایک فیصدکمی، قحط پھیلنےکا شدید خطرہ، عالمی بینک کی وارننگ

طیارے میں موجود پائلٹ پیراشوٹ کی مدد سے طیارے سے بروقت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا تاہم اسے معمولی چوٹیں آئیں۔ طیارے کے دونوں پائلٹوں اور زخمی شہریوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں